بھارتی اداکار عمران خان کی 10سال بعد فلمی پردے پر واپسی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2026ء) بالی ووڈ اداکار عمران خان نے 10سال بعد فلمی دنیا میں واپسی سے قبل اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔43 سالہ اداکار نے 2015 میں کنگنا رناوت کے ساتھ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2026ء) بالی ووڈ اداکار عمران خان نے 10سال بعد فلمی دنیا میں واپسی سے قبل اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔43 سالہ اداکار نے 2015 میں کنگنا رناوت کے ساتھ فلم کٹی بٹی میں اداکاری کے بعد اچانک فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی تاہم اب ان کے مداح ایک بار پھر اداکار کو بڑے پردے پر ایک دلچسپ اور مزاح سے بھرپور رومانوی کامیڈی فلم میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ عمران خان فلم دہلی بیلی کے اداکار اب ادھورے ہم، ادھورے تم کے نام سے بننے والی ایک رومانوی کامیڈی کے ذریعے فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں ۔فلم کی ریلیز سے قبل عمران خان نے مداحوں کو اپنی آنے والی فلم کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اپنی فلمی دنیا میں واپسی کی تصدیق بھی کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسلم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ادھورے ہم، ادھورے تم اس بات کا شعوری ردِعمل ہے کہ آج کی فلموں میں بعض کہانیوں اور جذبات کی عدم موجودگی کو کس طرح محسوس کیا جا رہا ہے، ہماری فلم ایک بالغ رومانوی کامیڈی ہے۔ بھارتی اداکار نے کہا کہ اگر ناظرین نے میری سابقہ رومانوی کامیڈی فلموں کو پسند کیا ہے تو وہ اس فلم سے بھی یقینا لطف اندوز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو میری رومانوی کامیڈی فلمیں، جیسے آئی ہیٹ لو اسٹوریز، بریک کے بعد، ایک میں اور ایک تو اور میرے برادر کی دلہن پسند آئی تھیں، میری ان تمام رومانوی کامیڈی فلموں کا امتزاج آپ کو اچھا لگا تھا تو 10 سال بعد یہ فلم آپ ہی کے لیے ہے۔



