گلوکار عمیر جسوال کے والد انتقال کر گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2026ء) معروف پاکستانی گلوکار اور موسیقار عمیر جسوال کے والد طارق مجید جسوال انتقال کر گئے۔عمیر جسوال نے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2026ء) معروف پاکستانی گلوکار اور موسیقار عمیر جسوال کے والد طارق مجید جسوال انتقال کر گئے۔عمیر جسوال نے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے شیئر کی ہے۔ طارق مجید جسوال ہائیڈروکاربنز کے شعبے سے وابستہ ایک معروف شخصیت تھے۔عمیر جسوال کے بھائی عزیر جسوال اور یاسر جسوال بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔عمیر جسوال کے والد کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اظہارِ افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مداحوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔



