ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2026ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ اور پلے بیک گلوکارہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں چل بسیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ ہم یہ خبر شیئر کر رہے ہیں کہ رانی مکھرجی کی والدہ 75 سالہ مسز کرشنا مکھرجی منگل کی دوپہر چل بسیں۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ خاندان آپ کی محبت، دعائوں اور تعاون کا تہہ دل سے شکر گزار ہے اور اس شدید غم کی گھڑی میں احترام کے ساتھ پرائیویسی برقرار رکھنے کی درخواست کرتا ہے۔خاندان کی جانب سے جاری بیان میں اداکارہ کی والدہ کی آخری رسومات کے حوالے سے تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔