Entertainment
کینسر سے نبرد آزما دیپیکا ککڑ کا کام پر واپسی کا اعلان
بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے کام پر واپسی کا اعلان کریا، ان کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران روزانہ کا سیریل ممکن نہیں، صحت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ میوزک ویڈیو کے لیے ایک دن کی شوٹنگ تو کرسکتی ہ
مصنف Shaukat Pirzada65K بار پڑھا

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے کام پر واپسی کا اعلان کریا، ان کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران روزانہ کا سیریل ممکن نہیں، صحت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ میوزک ویڈیو کے لیے ایک دن کی شوٹنگ تو کرسکتی ہیں، لیکن روزانہ کا سیریل ان کے لیے بہت مشکل ہوگا۔
میوزک ویڈیو کے ذریعے اپنی واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیپیکا نے کہا دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، اس وقت میری کنڈیشن دیکھتے ہوئے مجھے نہیں لگتا کہ میں روزانہ کا کام کر پاؤں گی۔ ظاہر ہے ایسے میں کوئی مجھے کیوں کاسٹ کرے گا؟ یہ بالکل واضح ہے۔
بیماری میں وزن بڑھا تو تنقید کا سامنا کرنا پڑا: دیپیکا ککڑ
اداکارہ دیپیکا ککڑ کی کینسر کیخلاف جنگ میں نیا مرحلہ
دیپیکا ککڑ کا پرانا زخم تازہ ہوگیا


