پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ صبا قمر کے کام نے میرے فنی سفر پر گہرا اثر ڈالا ہے۔
اقراء عزیز نے صبا قمر کی جانب سے ملنے والی بھرپور پذیرائی پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اقراء عزیز نے صبا قمر کی ایک ویڈیو ری شیئر کی ہے، جس میں صبا قمر ایک تقریب کے دوران اپنی ساتھی اداکارہ کی تعریف کرتی دکھائی دیں اور انہیں غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل اداکارہ قرار دیا۔