بچوں سے زیادتی سے متعلق متنازع بیان، حنا پرویز بٹ نے رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2026ء) پنجاب اسمبلی کی رکن و پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق متنازع بیان پر یوٹیوبر رجب بٹ کو آڑے ہاتھو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2026ء) پنجاب اسمبلی کی رکن و پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق متنازع بیان پر یوٹیوبر رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔حنا پرویز بٹ نے یوٹیوبر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے طرزِ عمل کی مذمت کی ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی نے ایکس اکائونٹ پر پوسٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ ایسے شخص کی حمایت جاری رکھنے والے افراد کی سوچ کیا ہی ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے انتہائی حساس موضوع پر مذاق کرنا کوئی ہنسی مذاق کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ متنازع بیان کے بعد یوٹیوبر نے اعتراض کرنیوالے لوگوں کے خلاف بھی نامناسب رویہ اختیار کیا،میرے نزدیک جو لوگ آپ جیسی سوچ کی پیروی کرتے ہیں، وہ بھی نارمل نہیں لگتے۔



