نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2026ء) ہالی ووڈ اداکارہ مارگریٹ کوالی نے فلم دی ڈاگ اسٹارز کے لندن پریمیئر میں چینل کی ایسی منفرد سینڈلز پہن کر شرکت کی جسے دیکھ کر پہلی نظر میں یہ اندازہ لگانا بھی مشکل تھا کہ انہوں نے جوتے پہن رکھے ہیں۔ مشہور فرانسیسی برینڈ چینل کی اس نئی تخلیق کو نیکڈ سینڈلز یا بارفٹ فٹ ویئر کہا جا رہا ہے اور اس نے فیشن کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مارگریٹ کوالی اس ڈیزائن کو ریڈ کارپٹ پر متعارف کرانے والی پہلی بڑی معروف شخصیت بن گئی ہیں۔ سینڈلز کا ڈیزائن اس قدر کم سے کم ہے کہ سامنے سے لی گئی کئی تصاویر میں اداکارہ کے پاں تقریبا مکمل طور پر ننگے دکھائی دیتے ہیں۔ اس میں بنیادی طور پر ٹخنے کے گرد جوتے کا ایک حصہ موجود ہے، جبکہ پاں کے باقی حصے کو تقریبا کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔یہ سینڈلز معروف ڈیزائنر میتھیو بلازی نے رواں سال اپریل میں چینل کے کروز 2027 فیشن شو کے دوران پیش کی تھیں۔ ڈیزائن سامنے آنے کے فورا بعد فیشن شائقین کی توجہ اس طرف مبذول ہوئی اور سوشل میڈیا پر اس اسٹائل پر مختلف آرا سامنے آئیں۔