Entertainment
عاطف اسلم کے کنسرٹ میں مداح نے موبائل فون اسٹیج پر پھینک دیا
پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ایک مداح نے پرفارمنس کے دوران موبائل فون اسٹیج پر پھینک دیا۔
مصنف Rubab Shakeel131K بار پڑھا

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ایک مداح نے پرفارمنس کے دوران موبائل فون اسٹیج پر پھینک دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم گانا گا رہے تھے کہ اچانک موبائل فون اسٹیج پر آ گرا، عاطف اسلم نے گانا روک کر فون اٹھایا، اسے دیکھا اور پھر مداحوں کی جانب بلند کر کے دکھایا۔
انہوں نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ فون ہی پھینک دیا اوپر، یہ تو ٹوٹ چکا ہو گا اب تک۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کنسرٹ میں مداحوں کے رویے اور آداب پر بحث کی جا رہی ہے۔
کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑ دیں گے؟


