بالی ووڈ اسٹار ایشویتا بچن نے خود کو شوبز کی روشنیوں سے زیادہ تر دور ہی رکھا ہے، وہ 7 سال قبل اپنے بھائی ابھشیک بچن کے ساتھ 'کافی ود کرن' میں شریک ہوئی تھیں۔
میزبان اور فلم ساز کرن جوہر نے شویتا سے پوچھا کہ وہ اپنی بھابھی، ایشوریا رائے بچن کی کن باتوں سے محبت کرتی ہیں، کس بات سے نفرت کرتی ہیں اور کس چیز کو برداشت کرتی ہیں۔
شویتا نے زندگی میں بڑی کامیابی حاصل کرنے اور ایک شاندار ماں ہونے پر ایشوریا کی تعریف کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیکن انہوں نے ان کی ایک ایسی عادت کا بھی ذکر کیا جو انہیں ناگوار گزرتی ہے۔