Entertainment
بچوں سے زیادتی سے متعلق متنازع بیان، حنا پرویز بٹ نے رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پنجاب اسمبلی کی رکن اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق متنازع بیان پر یوٹیوبر رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
مصنف Wajiha Naz30K بار پڑھا

پنجاب اسمبلی کی رکن اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق متنازع بیان پر یوٹیوبر رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حنا پرویز بٹ نے یوٹیوبر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے طرزِ عمل کی مذمت کی ہے۔
رکنِ پنجاب اسمبلی نے سوال اٹھایا ہے کہ ایسے شخص کی حمایت جاری رکھنے والے افراد کی سوچ کیا ہے؟
رکنِ پنجاب اسمبلی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں رجب بٹ کے نئے متنازع بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے انتہائی حساس موضوع پر مذاق کرنا کوئی ہنسی مذاق کی بات نہیں۔
شرم ہے نہ عقل: حنا پرویز بٹ کی رجب بٹ پر کڑی تنقید


