پنجاب اسمبلی کی رکن اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق متنازع بیان پر یوٹیوبر رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حنا پرویز بٹ نے یوٹیوبر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے طرزِ عمل کی مذمت کی ہے۔
رکنِ پنجاب اسمبلی نے سوال اٹھایا ہے کہ ایسے شخص کی حمایت جاری رکھنے والے افراد کی سوچ کیا ہے؟
رکنِ پنجاب اسمبلی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں رجب بٹ کے نئے متنازع بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے انتہائی حساس موضوع پر مذاق کرنا کوئی ہنسی مذاق کی بات نہیں۔