Entertainment
سلمان خان کترینہ کیف کا نام لیے بغیر انکے دفاع میں بول پڑے
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کا دفاع کرتے ہوئے ان افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو ماں بننے کے بعد اداکارہ کے وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرے کر رہے ہی
مصنف Rubab Shakeel65K بار پڑھا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کا دفاع کرتے ہوئے ان افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو ماں بننے کے بعد اداکارہ کے وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرے کر رہے ہیں۔
کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ مکیش اور نیتا امبانی کی جانب سے منعقد کی گئی تقریبات میں شرکت کی، جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔
تقریب کے دوران کترینہ اپنے انداز اور لباس کے باعث بھی توجہ کا مرکز رہیں، تاہم تصاویر سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے وزن اور ظاہری حلیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نامناسب تبصرے کیے۔
کترینہ کیف پر تنقید، علی ظفر حمایت میں بول پڑے


