Entertainment
جینیفر ونگٹ کی دیسی ویڈنگ کی تصاویر و ویڈیوز کی دھوم مچ گئی
بھارتی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ کی سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت ولیم اشمائل کے ساتھ دیسی ویڈنگ کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
مصنف Wajiha Naz112K بار پڑھا

بھارتی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ کی سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت ولیم اشمائل کے ساتھ دیسی ویڈنگ کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
جینیفر وِنگٹ نے اپنے دیرینہ ساتھی ولیم اشمائل سے 16 جولائی کو برطانیہ کے ویلز کے علاقے ویسٹ ویلز میں مسیحی انداز میں شادی کی تھی، تاہم اب اس جوڑی نے بھارتی شہر گوا میں ایک بار پھر دیسی انداز میں شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔
اداکارہ کی گوا میں ہونے والی شادی کی تقریبات کی اندرونی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔



