Entertainment
کرینہ کی نئی فلم مداحوں کو متاثر نہ کرسکی، ریلیز کے پہلے دن کیریئر کی سب سے کم کمائی
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور ملیالم اسٹار پرتھوی راج سوکومارن کی نئی فلم ’’دائرہ‘‘ ریلیز کے پہلے روز فلم بینوں کو متاثر نہ کرسکی۔
مصنف Shaukat Pirzada199K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور ملیالم اسٹار پرتھوی راج سوکومارن کی نئی فلم ’’دائرہ‘‘ ریلیز کے پہلے روز فلم بینوں کو متاثر نہ کرسکی۔
میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے باکس آفس پر دھیمے آغاز کے ساتھ اپنے سنیما سفر کا آغاز کیا ہے۔
فلم کا موضوع دو پولیس افسران کے گرد گھومتا ہے جو ایک دردناک ریپ اور قتل کے کیس سے جڑے متنازع پولیس مقابلے کے بعد اخلاقی کشمکش کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کرائم تھرلر نے اپنے پہلے دن اب تک بھارت میں تقریباً 85 لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے۔



