Entertainment
سلمان خان کی گلوکاری پر طنز، سونو نگم نے وضاحت پیش کر دی، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے دبنگ اسٹار سلمان خان کی گلوکاری پر طنز سے متعلق اپنی وائرل ویڈیو میں وضاحت پیش کر دی۔
مصنف Wajiha Naz71K بار پڑھا

بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے دبنگ اسٹار سلمان خان کی گلوکاری پر طنز سے متعلق اپنی وائرل ویڈیو میں وضاحت پیش کر دی۔
بھارتی گلوکار کی ایک پرانی ویڈیو حال ہی میں دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، تاہم ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ بظاہر ایسا لگے جیسے گلوکار نے سلمان خان کی گلوکاری پر طنز کیا ہو۔
ایڈٹ کی گئی ویڈیو میں سلمان خان کو ٹیلی وژن پر ’میں ہوں ہیرو تیرا‘ گاتے ہوئے دکھایا گیا، اس دوران سونو نگم کے چہرے کے تاثرات اور سر پکڑنے کے انداز کو دکھایا گیا، جس کے بعد انہیں گلوکاری سے متعلق ایک تبصرہ کرتے بھی دیکھا گیا۔
سونو نگم نے ممبئی میں دفتر کی جگہ 18 کروڑ میں بیچ دی، کتنا منافع کمایا؟


