Entertainment
سلمان خان کی گاڑی مداح کے پیر پر چڑھ گئی، اداکار ڈرائیور پر برہم
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ہندو مذہبی تہوار کے موقع پر ان کی گاڑی کے گرد مداحوں کی موجودگی کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
مصنف Abdullah169K بار پڑھا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ہندو مذہبی تہوار کے موقع پر ان کی گاڑی کے گرد مداحوں کی موجودگی کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
سلمان خان تہوار کے لیے پہنچے تو ان کے مداحوں کا ایک بہت بڑا ہجوم ان کی گاڑی کے گرد جمع ہوگیا، تاہم اس کے باوجود گاڑی آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی تھی۔
گاڑی کے آگے بڑھتے ہی ایک مداح کا پیر غلطی سے سلمان خان کی گاڑی کے ٹائر کے نیچے آ گیا۔



