ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2026ء) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کاجول کی بہن اداکارہ تانیشا مکھرجی نے شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلق رکھنے والی خواتین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تنیشا مکھرجی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اکثر مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ان خواتین کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی جو شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات جوڑتی ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جو خواتین شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات قائم کرتی ہیں وہ فیمنسٹ(حقوق نسواں کی علمبردار)نہیں ہوتیں، درحقیقت وہ خواتین کی ہی مخالف ہیں،کیونکہ کسی اور کے شوہر کے ساتھ تعلق رکھنا اس کی بیوی کی توہین ہے۔