کلاسیکل گائیکی کے بے تاج بادشاہ استاد امانت علی خان کی برسی جمعرات کو منائی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2026ء) کلاسیکل گائیکی کے بے تاج بادشاہ استاد امانت علی خان کی برسی جمعرات 17 ستمبر کو منائی گئی۔ ان کی گائیکی آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔ قیام پاکستان سے قب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2026ء) کلاسیکل گائیکی کے بے تاج بادشاہ استاد امانت علی خان کی برسی جمعرات 17 ستمبر کو منائی گئی۔ ان کی گائیکی آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔ قیام پاکستان سے قبل انہوں نے اپنے باقاعدہ فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا اور کم عمری ہی میں ٹھمری اورغزل میں مہارت حاصل کرلی۔ استاد امانت علی خان بھارتی پنجاب کے مشہور شہر پٹیالہ میں 1922 میں پیدا ہوئے تھے اور پھر قیام پاکستان کے وقت اپنے خاندان کے ساتھ لاہور منتقل ہو گئے۔استاد امانت علی خان کو فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سمیت مختلف قومی و بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ فن گائیکی کا روشن ستارہ ، استاد اور بے تاج بادشاہ 17 ستمبر 1974 کو 52 برس کی عمر میں انتقال کر گیا لیکن اپنے فن کی وجہ سے استاد امانت علی خان آج بھی اپنے لاکھوں پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔



